ایف آئی اے شہریوں کی شکایات تیزی سے نمٹائے گا، ثنا اللّٰہ عباسی کی ہدایت

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔بدھ کو اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی کی زیر صدارت سائبر کرائمز ونگ کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق نے سائبر کرائمز کی 3 سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا کہ سائبر کرائمز کی 80 فیصد شکایات کو ہینڈل کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی کوششوں سے ہیکنگ میں 45 فیصد کمی آئی، ہراسگی میں 39 فیصد اور مالی فراڈ میں 6 فیصد تک کمی آئی۔ڈی جی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹایا جائِے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ بہتر کام کررہا ہے۔دوسری طرف ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں