اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی

جمعرات 17 جون 2021 22:13

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈکی گئی، جس کا مرکز مینگورہ سے 20 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفرآباد، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں