مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مجوزہ قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

کمیٹی میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر توانائی حماد اظہر ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے بجلی بھی شامل ہونگے

جمعرات 17 جون 2021 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مجوزہ قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 46 واں اجلاس ہوا جس میں قومی بجلی پالیسی 2021 کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجوزہ قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔کمیٹی میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر توانائی حماد اظہر ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے بجلی بھی شامل ہونگے ۔ اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ، پیرکو دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پالیسی کا حتمی مسودہ پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں