کابینہ کی انرجی کمیٹی نے متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے انضمام کی اصولی منظوری دیدی

جمعرات 17 جون 2021 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کابینہ کی انرجی کمیٹی نے متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے انضمام کی اصولی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے انضمام کی اصولی منظوری دی گئی ،دونوں اداروں کے انضمام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،اجلاس میں حالیہ بجلی کی شارٹیج کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بتایاگیاکہ تربیلا اور ساہیوال کے پلانٹس سے پیداوار کم ہونے سے بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، موسم گرما کی شدت بڑھنے اور صنعتی طلب میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھی۔اجلاس میں بجلی کے پیداواری یونٹس کی بند کرنے سے متعلق نظرثانی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں