سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان آرمز (ترمیمی) بل اور اسلام آبادکرایہ داری ترمیمی بل متفقہ طورپر پاس کردیا

کمیٹی کی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی بل کے لیے سب کمیٹی بنادی گئی دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کمیٹی نے صفہ گولڈمال پر سی ڈی اے سے دس دن میں رپورٹ طلب کرلی …صفا گولڈمال کے معاملہ کوجلد حل کرنے کی ہدایت سی ڈی اے نے منظوری دی تو سزا مالک کوکیوں دی جارہی ہے ذمہ داران افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ،کمیٹی اراکین صفا گولڈ کے مالک اپنی ابیتی سناتے ہوئے روپڑے مال کے لیے لوگ بھیجے جارہیہیں کہ کتنے میں فروخت کروگے خودکشی پر مجبورکیاجارہاہے ساری جمع پونجھی ما ل پرلگادی ہے میرامسئلہ حل کیاجائے ،مالک کی کمیٹی کے اجلاس میں اپیل

جمعہ 18 جون 2021 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان آرمز (ترمیمی) بل اور کرایہ داری ترمیمی بل متفقہ طورپر پاس کردیا،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی بل کے لیے سب کمیٹی بنادی گئی۔صفہ گولڈمال پر سی ڈی اے سے دس دن میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔کمیٹی نے صفا گولڈمال کے معاملہ کوجلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے نے منظوری دی تو سزا مالک کوکیوں دی جارہی ہے ذمہ داران افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صفہ گولڈ کے مالک اپنی ابیتی سناتے ہوئے روپڑے مال کے لیے لوگ بھیجے جارہے ہیں کہ کتنے میں فروخت کروگے خودکشی پر مجبورکیاجارہاہے ساری جمع پونجھی ما ل پرلگادی ہے میرامسئلہ حل کیاجائے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت جمعہ کو اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںقائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر اعظم نذیر تاڑار ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو ، سینیٹر ثمینہ ممتاز ، سینیٹر فیصل سلیم رحمان ، سینیٹر شہادت اعوان ، سینیٹر فوزیہ ارشد ، سینیٹر سیمی ایزدی ، فیصل علی سبزواری ، سینیٹر احمد خان اور وزارت داخلہ ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سندھ اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے بل پاکستان آرمز (ترمیمی) بل 2021 کو منظور کیا۔ اسلام آباد کرایہ داری ترمیمی بل(the Islamabad Rent Restriction Amendment Bill,) ، 2020 کو سینیٹر سیمی ایزدی نے پیش کیا۔ سیمی ایزدی بل کے بارے میں کمیٹی کوبتایاکہ بل سے کرایہ داروں کے مسائل حل ہوں گے ایک کونسل ہوگی جو کیس سنے گی اور 7دن میں فیصلہ کرے گی کرائے میں 10فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکے گا۔راتوں رات نہ کرائے بڑھائے جاسکے گے اور نہ ہی لوگوں کودکان و گھروں سے نکالا جاسکے گا۔

جن کا گھر یادکان ہوگی ان کے لیے بھی تحفظ ہوگا۔سینیٹر اعظم نذیر تاڑار نے کہاکہ مصالحتی کونسل کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے۔ اس سے وقت کی بچت ہوگا اور عدالت پر بوجھ کم ہوگا۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ کرایہ داری بل کہ مکمل حمایت کرتا ہوں۔فوزیہ ارشد نے کہاکہ اسلام آباد کی تین قومی اسمبلی کے حلقے ہیں اس حوالے سے کونسل بنائے جائیں بل کی میں حمایت کرتی ہوں۔

جس پر کمیٹی نے اسلا م آباد کرایہ داری بل متفقہ طور پر پاس کرلیا۔کمیٹی میں سینیٹر فوزیہ ارشد کا اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی بل 2020 بھی زیر غور لایاگیا۔فوڈ سیفٹی بل کے حوالے سے سینیٹرفوزیہ ارشد نے کمیٹی کوبتایاکہ صحت بخش غذاء فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد کی داخلی راستوں پر کوئی نظام نہیں جس سے غذا کی سیفٹی کو دیکھ جاسکے 150روپے کے شورمے میں اتنی چکن کہاں سے آجاتی ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا کیامردامرغیاں لوگوں کوکھلائی جارہی ہیں رکن کمیٹی سینیٹراعظم نذیر تاراڑ نے کہاکہ بل میںبہت خامیاں ہیں اس کے لیے سب کمیٹی بنائی جائے۔

یہ عوامی مفاد کابل ہے تاکہ اس کوٹھیک کیاجائے جس پر چیرمین کمیٹی نے بل میں خامیوں کودور کرنے اور مزیدغور وخوص کرنے کے لیے سب کمیٹی بنادی جو دو ہفتوں میں رپورٹ دے گی۔ پبلک پٹیشنز لینے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپنی زندگی بچانے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔صفہ گولڈ مال کے مالک نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ڈی اے والے تنگ کررہے ہیں۔

عمارت قانون کے مطابق بنائی ہے سب چیرون کی سی ڈی اے والوں نے خود منظوری دی جس کے بعدتعمیرات کی گئیں۔زمین کااخبار میں اشتہار آیا تھا نیلامی میں زمین خریدی تھی اب سی ڈی اے والے تنگ کررہے ہیں بندے بھیجے جارہے ہیں کہ کتنے مال فروخت کرو گی.سی ڈی اے والے کہے رہے ہیں کہ مال کے ساتھ موجود پبلک ٹوئلٹ آپ خرید لیں جو ہم خریدنا نہیں چاہتے ہیں میرے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہاہے۔

عدالتوں میں دھکے کھاکھاکرتھک گئے ہیں جب ہم نے سب کچھ قانونی طریقہ سے کیاہے توکیوں تنگ کیاجارہاہے مجھے خودکشی کرنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔اپنی سارے کمائی بیرون ملک سے قانونی طریقہ سے پاکستان لایاہوں عدالت سے باہر میرامسئلہ حل کیاجائے میں عدالت سے کیس واپس لینے کے لیے تیار ہوں ۔ چیرمین سی ڈی اے محمدعامرعلی نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ مسئلہ 2014سے چل رہاہے پی اے سی میں پیرا بنا 2017میں پلاٹ کینسل کردیا گیا اس کے بعدمعاملہ عدالت میں چل رہاہے۔

یہ ڈسپنسری کا پلاٹ تھا اس کو تبدیل کرکے نیلامی کی گئی نیب میں بھی کیس چل رہاہے۔پلاٹ منسوخ کرنے پر مال کے مالکان ہائی کورٹ چلے گئے اب یہ کیس چل ہائی کورٹ میں بھی چل رہاہے۔بیسمنٹ، 7واں اور 8واں فلور سیل ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینی چاہیے میں بچہ تھا تو وزیر بن گیا تھا سیکرٹری ریلوے نے مجھے بتایاجوکام ضروری کرناہواس کے لیے کہوکہ راستہ نکالو اس کیس کے لیے بھی راستے نکالیں سمندرپارپاکستانیوں کااعتماد بحال کریں۔

رکن کمیٹی سینیٹر ثمینہ نے کہاکہ صفہ گولڈ مال کو سی ڈی اے نے منظوری دی تو اس کا ذمہ دار سی ڈی اے ہے۔کسی اور کی سزا مالک کو کس طرح دی جاسکتی ہے۔جب مالک نے اجازت کے بعد کام کیاہے تو جن افسران نے منظوری دی ان کے خلاف ایکشن لیاجائے اور اس مسئلہ کوحل کیاجائے۔ چیئرمین کمیٹی نے سی ڈی اے کوہدایت کی کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے اس کے لیے مالک کے ساتھ ملاقات کرکے اس کاحل کمیٹی کوبتایاجائیکمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر مکمل تفصیلات کے ساتھ مکمل رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔

درگاہ شاہ میرپور ساکرو کے قریب فارم ہائوس پرقبضہ کے حوالے سے متاثرہ فریق نے کمیٹی کوبتایاکہ وہ صحافی ہے خبر لگانے پر اس کے فارم پر قبضہ کرلیاگیاہے رات کو قبضہ کرنے والیپولیس جانے پر قبضہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔میرے فارم پر جنہوں نے قبضہ کیااس کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے تفتیش کی جائے سندھ پولیس پر میراکوئی اعتماد نہیں ہے وہ دوبارہ بھی قبضہ کرسکتے ہیں جبکہ میری جان کوبھی خطرہ ہے۔

سندھ پولیس نے کمیٹی کوبتایاکہ ان کے فارم پر کوئی قبضہ نہیں ہواہے ہم موقع پر بھی گئے ہیں اور ان کے ملازمین کے بیان بھی قلم بندکئے ہیں۔رکن کمیٹی فیصل ابڑو نے کہاکہ سندھ میں لوگ قتل ہوجاتے ہیں مگر ایف آئی آرتک نہیں ہوتی ہے سندھ میں حالت بہت خطرناک ہیں جھوتے مقدمات بنتے ہیں۔کمیٹی نے صحافی کوکہاکہ جن لوگوں نے آپ کے فارم پر قبضہ کیاہے ان کے بام بتائیں جس پر صحافی نے نام نہیں بتائے اور کمیٹی نے معاملہ نمٹادیا۔ مسٹر لاہور کے قتل کی تحقیقات کے معاملے پر کمیٹی نے پنجاب پولیس کو چھ سے آٹھ ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،کمیٹی نے سینیٹر کہودا بابر کو ممبر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نامزد کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں