افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی گئی، این سی او سی

افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، ٹیسٹ لئے جائینگے

جمعہ 18 جون 2021 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی، افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردئیے گئے۔این سی او سی کے مطابق افغانستان میں کورونا کے زیادہ پھیلائو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، واپس آنے والے پاکستانیوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغان شہریوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلباء کو ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں