شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز

ہر افسر اپنے فرائض نیک نیتی اور مخلوق خدا کی حفاظت کی غرض سے سرانجام دے،شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ہر افسرا پنا کردارادا کرے،کوتاہی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیگی،کرائم کے حوالے سے اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات

ہفتہ 19 جون 2021 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد فرحت عباس کاظمی، چاروں زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز،اے ایس پی اے وی ایل سی نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران سے کارکردگی سے متعلق پوچھ گچھ کی ،انہوںنے تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، اشتہاریوں، ٹارگٹ افنڈرز کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی پولیس اسکواڈز بنائیں ، تمام تھانہ جات کے افسران اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کار و موٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے خصوصی اقدامات کرے اور ان میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود اپنے اپنے علاقوں میں گشت کریں اور اپنے ماتحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں، آپ سب کی موجودگی سے کرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، دوران چیکنگ مشکوک افراد کوچیک کریں جبکہ عام شہریوں کو تنگ نہ کریں، چیکنگ کے نظام کو بامقصد بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اگر آ پ نیک نیتی اور جذبے کے ساتھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کریں گے تو اللہ کریم آپ کی مدد کرے گا، انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے،اگلی میٹنگ میں آپ سے کارکردگی کے بارے میں پوچھ گچھ ہو گی ،ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں