ٹیلی کلینک سسٹم اپنا تمام دور دراز علاقوں میں مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی کی سہولیات باہم پہنچانا ہے ، سی او او ای زیڈ شفاء

ہفتہ 19 جون 2021 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ای زیڈ شفا کے سی او او فیصل سلیم نے کہا ہے کہ ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر ایسے تمام دور دراز علاقوں میں مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی کی سہولیات باہم پہنچانا ہے جہاں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں، اس سسٹم کو دو سال کی محنت کے بعد متعارف کروایا گیا ہے، ابھی تک ملک بھر میں تیس کے قریب ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی تنصیب ہو چکی ہے جہاں پانچ سو سے زائد مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کیلئے دستیاب ہونگے، مریضوں کی آگاہی کیلئے پریس کلب میں انٹرنیشنل ڈاکٹرز کے سیمینار منعقد کروائے جائیں گے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائینگے، تفصیلات کے مطابق ای زیڈ کے تعاون سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اس حوالے سے صدر این پی سی شکیل انجم اور ای زیڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل سلیم نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، اس موقع پر دوسروں کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی این پی سی ندیم چوہدری، ممبر گورننگ باڈی علمدار بلوچ، راجہ بشیر عثمانی اور راجہ ابرار بھی موجود تھے، ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی این پی سی میں تنصیب کا مقصد این پی سی ممبران اور انکی فیمیلیز کیلئے چوبیس گھنٹے ڈاکٹر کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کو سسٹم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ای زیڈ کے سی او او فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر ایسے دور دراز علاقوں میں مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی کی سہولیات باہم پہنچانا ہے جہاں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کو استعمال کرنے والے مریض کا سب سے پہلے بلڈ پریشر چیک کیا جائے گا اور اسکے بعد مریض کی معلومات سسٹم میں ڈالی جائینگی اور پھر پینل پر موجود کوئی بھی مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹر مریض کیساتھ ویڈیو چیٹ کرے گا اور اسکی معلومات کے مطابق اسے ادویات تجویز کرے گا جو پرچی کی صورت میں سسٹم سے نکلے گی اور مریض اسے میڈیکل اسٹور سے لیکر استعمال کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم کو دو سال کی محنت کے بعد متعارف کرویا گیا ہے، ابھی تک ملک بھر میں تیس کے قریب ٹیلی کلینک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی تنصیب ہو چکی ہے جہاں پانچ سو سے زائد مستند اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کیلئے دستیاب ہونگے، مریضوں کی آگاہی کیلئے پریس کلب میں انٹرنیشنل ڈاکٹرز کے سیمینار منعقد کروائے جائیں گے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائینگے،اس موقع پر این پی سی کے صدر شکیل انجم نے ٹیلی کیلنک سسٹم اپنا ڈاکٹر کے منتظمین ای زیڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کیلنک سسٹم اپنا ڈاکٹرایسی چیز ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں بھی دستیاب نہیں ہیں، اس مشین نے تمام بیماریوں کا علاج ایک کمرے میں بند کر دیا ہے اور ایک نئی چیز متعارف کروائی ہے یہ ایک نہایت کارآمد مشین ہے جسکی چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے، اس سے چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا علاج ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب میں ٹیلی کیلنک سسٹم اپنا ڈاکٹر کی تنصیب پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے کہ بیماریوں کے علاج کیلئے یہ مشین کار آمد ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں