فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے، امامیہ سٹوڈنٹس آر گنائزیشن

اسرائیل ایک فیل اسٹیٹ بن چکا ہے، وہ دن دور نہیں جب پوری امت مسلمہ فلسطین کی فتح اور اسرائیل کی تباہی کا جشن منائے گی، علامیہ امین شہیدی

ہفتہ 19 جون 2021 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے زیراہتمام فتح مبین کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے لہذاٰ حکومت اس بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے، فلسطینیوں نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ دل، ادارے اور ایمان کی مضبوطی کیساتھ لڑی جاتی ہیں، آج اسرائیل ایک فیل اسٹیٹ بن چکا ہے، وہ دن دور نہیں جب پوری امت مسلمہ فلسطین کی فتح اور اسرائیل کی تباہی کا جشن منائے گی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے زیراہتمام ہونے والی فتح مبین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر اور سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی کا فلسطینی مظلومین پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو ایک نئے تجربے سے گزرنا پڑا ہے، جنگ کے دنوں میں اسرائیل کی ساری آبادی سڑکوں پر احتجاج یا خندقوں میں تھی اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے جب پوری امت مسلمہ فلسطین کی کامیابی اور اسرائیل کی ناکامی پر جشن منا رہی ہو گی، مسلم لیگ (ن) کے راہنمائ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ مسلمان مظلوم قوم ہے، اسی لاکھ یہودی ڈھیڑھ ارب مسلمانوں پر غالب ہیں، مسلمان اپنی شیرازہ بندی کریں اور سنت رسول پر پر عمل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ انہیں کامیابی حاصل نہ ہو، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بار جنگ کے دوران ایک بھی اسرائیلی فوجی فلسطین میں داخل نہیں ہو سکا البتہ حماس نے اسرائیل کے چپے چپے کو ہٹ کیا ہے، اسرائیل آج ایک فیل ریاست بن چکا ہے، دو سالوں میں اسرائیل میں چار انتخابات ہو چکے ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ثاقب اکبر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اس بار غلیل کی بجائے راکٹ سے اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے اور اسرائیل کے تمام تر دفاعی نظام کی موجودگی کے پندرہ سو سے زائد راکٹ اپنے ٹارگٹ پر گرے ہیں جو کہ حماس کی بہت بڑی کامیابی ہے، محمود عباس فلسطینیوں کا نمائندہ نہیں ہے، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ دل، ادارے اور ایمان کی مضبوطی کیساتھ لڑی جاتی ہیں، آج فلسطینی اسرائیل اور اسکے حواریوں کو اسلحے سمیت شکست دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں، کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل کے راہنماء پیر سعید احمد نقشبندی اور آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں دس نقاطی اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں