جناب وزیراعظم ہماری ایٹمی پالیسی کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے، مصطفی نواز کھوکھر

بدھ 23 جون 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جناب وزیراعظم ہماری ایٹمی پالیسی کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفی نواز کھوکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جناب وزیراعظم ہماری ایٹمی پالیسی کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا ایک تاریخی پس منظر ہے، جیسا کہ 1971 میں بھارت سے جنگ، خطے میں بالادستی کے لیے موجودہ ہندوتوا ارادوں کے لیے ایٹمی صلاحیت ہی توڑ ہے۔سوال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ کا بیان پالیسی ہے یا مکمل طور پر نا سمجھی ہی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں