سندھ میں گرمی میں بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی

بدھ 23 جون 2021 00:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) سندھ میں گرمی میں بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے، جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے، کنڑ گیس فیلڈ میں مرمت کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 20 انچ گیس پائپ لائن پرترقیاتی کام جاری ہے جس سے ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں رات 8 بجے سے اگلے 14 گھنٹے کیلیے گیس کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق جلد سے جلد کام مکمل کرکے گیس کی ترسیل بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں