خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں،سینیٹر ثمینہ ممتاز

حکومت فوج،رینجرز اور پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں 20سی25فیصد اضافہ کرے، سینٹ میں اظہارخیال

بدھ 23 جون 2021 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا میں بجٹ پر بات کرتے ہوئے خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی ہے،انہوں نے سرکاری ملازمین پولیس اور رینجرز سمیت فورسز کی تنخواہوں میں20سی25فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان بالا میں بجٹ کے حوالے سے سفارشات پیش کرتے ہوئے ثمینہ ممتاز نے کہا کہ حکومت فوج،رینجرز اور پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں 20سی25فیصد اضافہ کرے کیونکہ یہ فورسز ملک کی حفاظت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے شروع کرے اور خواتین کو شمسی توانائی کے شعبے میں تربیت اور ٹریننگ دی جائے اور اس طرح کے تجربات پڑوسی ممالک میں کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے ملک کے عوام کی بہتری کیلئے سوچنا چاہئے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سمیت پوری کابینہ کو ایک بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں