سٹیل کی بڑھتی قیمتیں کنسٹرکشن سیکٹر کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ،سردار طاہر

سٹیل اور سیمنٹ کی بڑھتی قیمتیں کنسٹرکشن سیکٹر کے لئے لمحہ فکریہ ہیں،سٹیک ہولڈرز مشاورت سے حکومت قیمتیں کنٹرول کرے،زاہد رفیق ودیگر

جمعرات 24 جون 2021 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) صدر اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے سٹیل کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل اور سیمنٹ کی بڑھتی قیمتیں کنسٹرکشن سیکٹر کے لئے لمحہ فکریہ ہیں جو پچھلے ڈیڑھ سال سے تواتر سے بڑھ رہی ہیں ان میں کوئی کمی واقع نہیں ہو ئی ہے۔

سٹیل ملز نے پر میٹرک ٹن مزید پانچ ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے جبکہ پچھلے چھ ماہ میں تقریا تیس ہزار روپے پر میٹرک ٹن اضافہ کیا ہے جسس کے بعد ایک ٹن سٹیل کی قیمت ڈیرھ لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ قیمتوں کا تواتر کیساتھ بڑھنا کنسٹرکشن سیکٹر اور تعمیراتی پیکج کے لئے کوئی نیک شگون نہیں ہے اور ایک عام آدمی جو اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں ان پر اسکا بہت برا اثر پڑے گا سٹیل کی قیمتیں بڑھنے سے کنسٹرکشن سیکٹر کو پچھلے چھ ماہ میں تقریبا ڈیڑھ سو روپے پر سکوائر فٹ کا فرق پڑا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیل ملز کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ خام مال درآمد کی قیمتیں بڑھنے سے قیمتیں اوپر گئی ہیں تو یہ چیک کیا جائے کہ اس دوران کتنا خام مال درآمد کیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کا دو ٹوک موقف آنا چاہیئے اور سیمنٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن ،سٹیل ملز مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کو آن بورڈ لے کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ جب تک حکومت اسے کنٹرول نہیں کرے گی یہ قیمتیں نہیں رکیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں