طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

محنت اور لگن سے اس ادارے کو اور بھی اچھا بنائیں گے اورعوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، گفتگو

جمعرات 24 جون 2021 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا کا عہدہ سنبھال لیاہے ،نادرا کا دورہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نادرا ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں ان ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں ان کوترجیح بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے اس ادارے کو اور بھی اچھا بنائیں گے اورعوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں