تربیلاسرنگ نمبر 4 پراجیکٹ میں 100 ارب روپیکا نقصان ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

جمعرات 24 جون 2021 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ تربیلاسرنگ نمبر 4 پراجیکٹ میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے اس حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جارہا، تفصیلی پرفارمنس آڈٹ 60 دن میں مکمل کیے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔نائب چیئرپرسن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ناصرہ اقبال نے مطالبہ کیا کہ نقصان پہنچانے والے افرادکا احتساب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں