این سی او سی نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر لگانے کی اجازت دیدی

جمعہ 25 جون 2021 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

این سی او سی نے فائزر ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں جس کے مطابق بیرون ممالک جانے والے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔این سی او سی نے بتایا کہ ان ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائیگی جہاں چینی ویکسین تسلیم نہیں کی جارہی ہے،سعودی عرب ورک ویزا پرجانے والے بھی فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں