ملتان سلطانز ہی پی ایس ایل چھ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مستحق تھی،فیصل جاوید خان

جمعہ 25 جون 2021 18:22

ملتان سلطانز ہی پی ایس ایل چھ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مستحق تھی،فیصل جاوید خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز ہی پاکستان سپٴْر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مستحق تھی۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے ملتان سلطانز کی پشاور زلمی سے تاریخی جیت پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فرنچائز اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کے پورے سیزن میں سٴْپر پرفارمنس دی اور یہ ٹیم واقعی اس عنوان کی مستحق تھی جو اٴْنہیں مل گیا ہے۔اٴْنہوں نے لکھا کہ محمد رضوان کی کپتانی بہت عٴْمدہ تھی اور ساتھ ہی پوری ٹیم کی پرفارمنس بھی شاندار تھی۔فیصل جاوید خان نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں