آبپارہ کے تاجروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اجمل بلوچ

سابق عہدیدار مارکیٹ سے غائب تھے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،اختر عباسی ملٹی سٹوری پارکنگ اور ایڈیشنل فلور کی اجازت دلوائیں گے،شفیق عباسی، طارق محمود اعوان

جمعہ 25 جون 2021 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن شاہین تاجر اتحاد گروپ کے صدر اجمل بلوچ نے آبپارہ مارکیٹ میں ایک تجارتی ادارے کے افتتاح کے بعد تاجروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ مارکیٹ کے حقوق پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر تاجروں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ آبپارہ کے تاجروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حق نمائندگی چھیننے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سال سے الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی اور ہمارے گروپ نے خدمت جاری رکھی اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ قانون کرایہ داری سمیت تمام مسائل حل کروائیں گے۔

(جاری ہے)

شاہین تاجر اتحاد گروپ کے جنرل سیکریٹری اختر عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ یونین نے تین سال قبل اپنے عہدوں سے دستبرداری کردی تھی اور مارکیٹ سے غائب ہوگئے تھے اب الیکشن کی فضا قائم ہونے کے بعد مارکیٹ میں ڈور ٹو ڈور کنونسنگ کر رہے ہیں۔

لیکن شرمندہ ہیں پتہ نہیں کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں مارکیٹ کے دکاندار بہت باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ شاہین گروپ کی خدمات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شائ اللہ شاہین تاجر اتحاد گروپ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گا۔ تاجر اتحاد گروپ کے سینئر نائب صدر شفیق عباسی اور طارق محمود اعوان نے کہا کہ مارکیٹ میں مزید نئے کاروبار کی گنجائش ختم ہوچکی ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوتے ہیں انشائ اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ایڈیشنل اسٹوری کی تعمیر کی کم فیس میں اجازت لینگے اور ملٹی اسٹوری پارکنگ کی تعمیر بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے شاہین تاجر اتحاد گروپ کو کامیاب کروائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں