گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنے کا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ، فیصل کریم کنڈی

منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط ہوگی ، رہنماپیپلزپارٹی کا بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنے کا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بھوت سروے کے ذریعے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابات کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے کرائے کے امیدوار کھڑے کیئے ، منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران کی سوچ گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں