خطے کاتھانیدار بننے کیلئے بھارت ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اسے سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملا‘ ہمایوں اختر خان

بھارت کاوزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کی جاسوسی کا اقدام نا قابل قبول اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ سینئر مرکزی رہنما

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت خطے کاتھانیدار بننے کے لئے ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اسے سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملا،بھارت کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کی پیگاسس سپائی وئیر سے جاسوسی کا اقدام نا قابل قبول اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور اس کے لئے ہر موقع پر مثبت کاوشیں بھی کی گئی ہیں ، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے چھٹکارے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف آناہوگا۔

اپنے ایک بیان میںہمایوں اخترخان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان ہے اس لئے ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں ہرصورت پائیدار امن قائم ہوتاکہ مہاجرین اپنے ملک واپس جا سکیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے خطے کی ترقی کیلئے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی بھی بہت کوشش کی لیکن بھارت کی آر ایس ایس کے شدت پسندانہ نظریات اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔

بھارت نے افغانستان کو پاکستان میںدہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کیلئے ٹھکانہ بنایا ہوا ہے جس کے متعددبار ثبوت دنیا کے سامنے بھی رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کی پیگاسس سپائی وئیر سے جاسوسی کا اقدام قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے،اس حوالے سے اقوام میں تحرک کیا جائے گا تاکہ بھارت کی منفی عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے ۔ہمایوں اختر خان نے کہ ہر انتخابات کے بعدہارنے والا دھاندلی کا شور مچاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے پیشرفت میں ساتھ دے جس سے جمہوری عمل کو تقویت ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں