آزاد کشمیر الیکشن ،سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلئے صف بندی شروع کردی

پیر 26 جولائی 2021 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) آزاد کشمیر الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلئے صف بندی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرالیکشن میں پی ٹی آئی نی25نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا،پیپلزپارٹی نی11اورمسلم لیگ ن نی6نشستیں حاصل کی ہیں،آزادکشمیرپیپلزپارٹی،مسلم کانفرنس نے بھی ایک،ایک نشست حاصل کی،پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین بیک وقت2نشستوں پرکامیاب ہوئے،حلف برداری سے پہلے چوہدری یاسین کوایک نشست چھوڑناہوگی،ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی11کے بجائی10ارکان پرمشتمل ہوگی،آزادکشمیرقانون سازاسمبلی53ارکان پرمشتمل ہوتی ہے،خواتین کیلئی5،علماومشائخ،ٹیکنوکریٹ،اوورسیزکشمیریوں کی ایک،ایک نشست ہے ،خواتین کی5نشستوں پرانتخاب کیلئی9،9ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے،پی ٹی آئی خواتین کی3،پیپلزپارٹی کم از کم ایک نشست پرکامیاب ہوجائیگی،پی پی،ن لیگ،مسلم کانفرنس،آزادکشمیرپیپلزپارٹی اتفاق کرلیں ایک،ایک سیٹ مل سکتی ہے،علماومشائخ،ٹیکنوکریٹ،اوورسیزکشمیریوں کی ایک،ایک نشست پرپوراایوان ووٹ دیگا،عددی اکثریت کی بنیادپرپی ٹی آئی تینوں نشستیں بھی جیت لے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں