جولائی کے مہینے کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.59ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ

پیر 26 جولائی 2021 17:56

جولائی کے مہینے کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.59ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء)جولائی کے مہینے کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.59ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا اس حوالے سے اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 2.58ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ،سوئی سدرن سسٹم کیلئے 2.59ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.91ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ،سوئی سدرن سسٹم پر جولائی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.63ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں