ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے ،نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،طاہر اشرفی

نور مقدم ہماری بچی ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کریں ،ملزم کو سرعام سنگسار کیا جائے یا سب کے سامنے سزا دی جائے، نمائندہ خصوصی

پیر 26 جولائی 2021 22:12

ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے ،نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،طاہر اشرفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے ،نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،نور مقدم ہماری بچی ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کریں ،ملزم کو سرعام سنگسار کیا جائے یا سب کے سامنے سزا دی جائے ، اسلام آباد کے دو واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ خواتین نے حقوق کی پاسداری سب پر لازم ہے نور مقدم ہماری بچی ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کریں ،اسلام آباد کے دو واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اسلام نے بیٹی اور عورت کو سر کا تاج بنایا ہے پاوں کی جوتی نہیں۔

(جاری ہے)

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی عرب تعلقات کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے رواں سال عمرہ کھولنے اور حج کے بہترین انتطامات کا خیرمقدم کرتے ہیں سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کواپنی جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں