پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے ایک ہی وقت میں وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کا مقابلہ کیا،فیصل کریم کنڈی

مشکل حالات کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی حزب اختلاف کی بہت بڑی پارٹی کی حیثیت سے سامنے آئی ہے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فواد چودھری اور شیخ رشید جیسے سیاسی خانہ بدوشوں کو اب اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور نے کشمیر کے ماحول میں بھی گندگی پھیلائی ہے،رد عمل

پیر 26 جولائی 2021 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزراشیخ رشید اور فواد چودھری کی طرف سے کی جانے پریس کانفرنسوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے ایک ہی وقت میں وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کا مقابلہ کیا۔

مشکل حالات کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی حزب اختلاف کی بہت بڑی پارٹی کی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیخ رشید سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ یہ خواب اس کی باقی زندگی میں عذاب بن جائے گا۔ فواد چودھری اور شیخ رشید جیسے سیاسی خانہ بدوشوں کو اب اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کشمیر کے ماحول میں بھی گندگی پھیلائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کی طرف سے پیدا کی گئی گندگی کا خمیازہ عمران خان کو بھگتنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بے شمار رکاوٹوں کے باوجود آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلزپارٹی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے مودی کے مداح عمران خان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور وہاں کی کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری آداب سکھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں الیکشن کمیشن عمران نیازی کی حکومت کے سامنے بے بس نظر آیا اور اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کھوکھلی حیثیت کا بہت جلد بھانڈا پھوٹ جائے گا کیونکہ وہاں بھی نیازی طرز پر بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں