اے این پی افغانستان سے امریکی انخلاء پر پریشان ہے،اسلم غوری

امریکہ کی تابعداری میں طالبان کو دہشتگرد نہیں کہا جا سکتا،افغانستان میں ہمیشہ مصالحت کی بات کی اے این پی کا فائدہ جنگ زدہ افغانستان میں ہے،جے یو آئی قیادت نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے،ترجمان جے یو آئی

منگل 27 جولائی 2021 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اے این پی افغانستان سے امریکی انخلاء پر پریشان ہے۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ امریکہ کی تابعداری میں طالبان کو دہشتگرد نہیں کہا جا سکتا،افغانستان میں ہمیشہ مصالحت کی بات کی۔ انہوںنے کہاکہ اے این پی کا فائدہ جنگ زدہ افغانستان میں ہے،جے یو آئی قیادت نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اے این پی قیادت کی طرح حملوں سے خوف میں مبتلاء نہیں ہوئی۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ پشتون قوم پر جب بھی کوئی حملہ آور ہوا ،اے این پی نے حمایت کی،عوامی طاقت سے محروم اب بیساکھیوں کی تلاش میں ہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ ایمل ولی عمران خان طرز کی سیاست ترک کر دیں۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے کہاکہ اے این پی ایمل ولی کو باچا خان کی زندگی سے روشناس کرائیں،بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر کی جانے والی سیاست عارضی ہوتی ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ اے این پی وزیرستان میں جلسہ نہیں کرسکتی تو جے یو آئی وہاں مدد کر سکتی ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ جے یو آئی کے لاکھوں ورکر دہشت گردی اور آمریت کے خلاف میدان میں ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ فاٹا انضمام میں اے این پی قیادت نے گھناؤنا کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ پشتون قوم اسلام اور وطن کی وفادار ہے ، انہیں لسانیت کے نام پر گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ عوام میں جانے سے گھبرانے والے محلاتی سازشوں والی سیاست کر رہے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ اے این پی عمران خان کی طرح الزامات والی سیاست نہ کریں ،میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں