چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر تجاوزات مہم کمے تحت بھرپور آپریشن ، تجاوزات گرادی گئی

انسداد تجاوزات مہم کے تحت آپریشن میں غیر قانونی کھوکھے،فوڈ اسٹالز،ٹھیلے اور گرین بیلٹس بحال کی جائیں گی،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن

منگل 27 جولائی 2021 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت بھرپور آپریشن کے دور ان ایف 7 اور ایف 10 سے بھی تجاوزات مسمار کی گئی ،ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایات پر ڈاریکٹر ڈی ایم اے آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ،آپریشن کا آغاز علی الصبح ایف 6 سے کیا گیا جس کے بعد ایف 7 اور ایف 10 سے بھی تجاوزات مسمار کی گئی ،انسداد تجاوزات مہم گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے ڈاریکٹر ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

ڈی ایم اے ٹیموں نے بارش کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس اور فٹ پاتھس کی بحالی کیلئے آپریشن جاری رکھا ،ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے کہاکہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیلئے چیف کمشنر نے وفاقی دارالحکومت کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایم اے کی ٹیمیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام مارکیٹس اور دیہی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے کہاکہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت آپریشن میں غیر قانونی کھوکھے،فوڈ اسٹالز،ٹھیلے اور گرین بیلٹس بحال کی جائیں گی۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کہاکہ مارکیٹس میں فٹ پاتھس اور راہداریاں بحال کرنے تک وفاقی دارالحکومت میں انسداد تجاوزات مہم جاری رکھی جائے گی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل کارپوریشن کے ڈاریکٹر انسداد تجاوزات کی سربراہی کر رہے ہیں،ڈی ایم اے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ڈاریکٹر ڈی ایم اے کے زریعے ایڈمنسٹریٹر کو رپورٹ پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں