مخصوص نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی ،آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول

منگل 27 جولائی 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ،آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی ،پولنگ صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ میں ہو گی ،آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 5 ،علمائ و مشائخ ایک اوورسیز کشمیریوں اور ٹیکنو کریٹ کیلیے ایک ایک نشست مخصوص ہے ،29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،29 جولائی کو 2 بجے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا ،30 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی جا سکے گی ،31 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن ان اپیلوں پر سماعت کرے گا ،31 جولائی کو 1 سے 4 بجے تک الیکشن کمیشن ان اپیلوں پر فیصلہ کر دیگا ،یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں،آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان کو ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد اشفاق کو پولنگ آفیسر مقرر کر دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں