جماعت اسلامی کے رہنماء میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاواکا بارش سے متاثرہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

جمعرات 29 جولائی 2021 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور حا لیہ بارشوں اور سیلاب سے دو افرد کے جاں بحق اور شہریوں کے املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ،میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے اس مو قع پر الخد مت فاونڈیشن کی امدادی سر گر میوں کا بھی جا ئزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے کہا ناقص سیوریج سسٹم اوربرساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں پر نا جا ئز تجاوزات اور قبضے کی وجہ سے آج اسلام آباد کے شہر ی اس بد تر ین تباہی سے دو چار ہو ئے ہیں ،سی ڈی اے اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے نالوں اور آبی گز رگاہوں پر قبضے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں بر ساتی پانی کی نکاسی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا اسلام آباد انتظامیہ کے پا س شہر یوں کو ریسکیو کر نے کا کو ئی نظام نہیں تھا جس کی وجہ سے بارش سے متا ثرہ علاقوں میں شہریوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،انھوں نے مظالبہ کیا کہ شہر کی تمام سیوریج لائنوں کو صاف کیا جا ئے اور نالوں کے ارد گر د قائم، تجاوزات اور قبضے کو ختم کیا جا ئے تاکہ شہر میں نکاسی کا نظام متاثر نہ ہو،میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے کہااسلام آباد کے شہری مسائل کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں پورا اسلام آبادصحت کی سہولتوں سے محروم ہے،منشیات فروشی عام ہے جس کے باعث نو جوان نسل تبا ہی کے دھانے پہنچ چکی ہے ، ،پٹواریوں کی من مانیاں اور بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر، مشینری اور ادویات کا نہ ہو نا یہ ایسے بڑے مسائل ہیں جن کی طرف نہ تو سابق ممبران اسمبلی اور یوسی چیئر مین نے تو جہ دی اور نہ مو جو دہ پی ٹی آئی کے ایم این ایزکی تو جہ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں