کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز اور ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز

جمعرات 29 جولائی 2021 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کورونا وائرس سے متاثر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی اور ان کی اہلیہ مسز سرینا عیسی کی طبیعت گزشتہ روز ناساز ہوگئی،جس پر ڈاکٹرز نے 2 بار معائنہ کیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، انہیں گزشتہ رات اسکین کے لیے اسپتال بھی لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسی نے گزشتہ روز آن لائن اڑھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی اٹینڈ کیا تھا، جس کے بعد سے انہیں بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ مسز سرینا عیسی کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑگئی تھی اور ڈاکٹرز نے ان کا بھی معائنہ کیا، مسز سرینا عیسی کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی گئی۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ مسز سرینا عیسی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں