چیئر مین کمیٹی سینیٹر کہدہ بابر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس
تین سال میں ہم پی ٹی سی ایل کی پنشنرز کے مسائل حل نہیں کرسکے،آج تک اس پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی،سینیٹر روبینہ خالد آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ دو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں،اگلے سال کا آئی ٹی برآمدات کا ہدف ساڑھے تین ارب ڈالر رکھا ہے،آئندہ سال سے ملک میں فورجی کی کنکٹیویٹی بہتر ہوجائیگی،بریفنگ پاکستان کی عوام کو سہولت دینا اور ان کے مفاد کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہئے، موبائل کمپنیوں کا مارکیٹنگ فنڈ اور سی ایس آردیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے،اگر موبائل آپریٹرز پیسہ کمانے کیلئے اربوں کماتے ہیں تو عوام کیلئے کیوں نہیں ،چیئر مین کمیٹی
جمعرات 29 جولائی 2021 22:54
(جاری ہے)
آج تک اس پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ دو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔اگلے سال کا آئی ٹی برآمدات کا ہدف ساڑھے تین ارب ڈالر رکھا ہے۔
آئندہ سال سے ملک میں فورجی کی کنکٹیویٹی بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل براڈبینڈ پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ 2023 تک فائیو جی کی نیلامی کردی جائے گی۔ سینیٹر آفنان اللہ نے سوال کیا کہ آئندہ سال نئے لائسنسز کی نیلامی سے کتنے پیسے ملیں گی سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ چھوٹی آئی ٹی کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کرانے کا پلان ہے۔ وٹس ایپ چیٹ میں اینڈ ٹو اینڈ اینکریپٹڈ لکھا ہوتا ہے مگر ہیک ہوسکتا ہے۔’’ بیپ’’کے نام سے اپنی ایپلی کیشن بنا رہے ہیں۔ سال ڈیڑھ میں یہ ایپلی کیشن تیار ہوجائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال تقریبا 30 ہزار آٹی ٹی گریجیویٹ ہوتے ہیں جس میں سے 5 ہزار کو بمشکل سکلز کی بدولت نوکری مل جاتی ہے باقی 25 ہزار کو تربیت دینی پڑتی ہے اور ان کو کمپنی آسانی سے نوکری نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی او (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن آرگنائزیشن)کی رینکنگ کے مطابق ا?ئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کا 79 واں نمبر ہے۔سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ سائبر سیکیورٹی میں ہم 20 سال پیچھے ہیں۔ کلاوڈ پر ڈیٹا سیو کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی جبکہ فری لانس کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث اس پرکام کر رہے ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے اراکین کی مشاورت سے سائبر سیکیورٹی پر علیحدہ ان۔کیمرہ بریفنگ طلب کرلی۔چئیرمین کمیٹی نے سیکٹری آئی ٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر نئی اسکیمز میں کوئی مسائل درپیش ہیں یا کوئی زیادتی ہو رہی ہے تو کمیٹی کو بتائیں۔چئیرمین کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی سے اگلی میٹنگ میں پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئر مین پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کی سی آر ایس سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ٹیلی کام کمپنیاں کرونا سے آگاہی کے 2 بلین میسجز فری آف کاسٹ بھیجوا چکا ہی-احساس پروگرام کیلئے بھی ایس ایم ایس چارجز نہیں لئے جاتی-تمام کمپنیاں گراس ریونیو سے (یونیورسل سروس فنڈ)یو ایس ایف میں جمع کرواتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صارف اس میسج کا جواب بھی دیتا ہے تو اس سے کوئی چارجز نہیں لئے جاتے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کا مارکیٹنگ فنڈ اور سی ایس آر (کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی) دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔موبائل آپریٹرز کے مارکیٹ فنڈز اور سی ایس آر میں بہت فرق ہے۔ اگر موبائل آپریٹرز پیسہ کمانے کے لئے اربوں کماتے ہیں تو عوام کے لئے کیوں نہیں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل کمپنیاں اپنی پروموشن پر زیادہ خرچ کرتی ہیں۔موبائل کمپنیاں سماجی فلاح وبہبود کے حوالے سے پرکشش میسجز بنائیں۔موبائل کمپنیاں یہ میسجز پی ٹی اے سے منظور کرائیں۔سوسائٹی کی تباہی ہورہی ہے اخلاقی قدریں نہیں رہی ہیں۔اخلاقی اقدار میں بہتری کے حوالے سے بھی مہم چلائی جائیں۔چئیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ سیلولر کمپنیاں پروموشن کریں لیکن عوام کی خدمت بھی کریں۔جیز حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ایس آر کے تحت 1.2 بلین روپے کووڈ کیلئے مختص کئے۔اسکول، خواتین کو بااختیار بنانے اور ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔یو فون حکام نے بتایا کہ سی ایس آر کے تحت صوبوں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ پی ایم سپورٹ فنڈ میں 100 ملین روپے رکھے ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے یوفون کی معاہدے سے لیکر اب تک کی تمام تفصیلات کے ساتھ یوفون سمیت تمام سیلولر کمپنیوں کے سی او او کو طلب کر لیا۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام کمنیوں کے سی ای اوز خود آکر کمیٹی کو بریفنگ دیں۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو سہولت دینا اور ان کے مفاد کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عوام کو سستی سروسز ملنی چاہئے۔دوردراز علاقوں کو بھی سورسز ملنی چاہئے۔چئیرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا ایس سی او (سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن)ہمارے پاس ایک ہی پاکستان کی کمپنی ہے جو پاکستان سے باہر ہی چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایس سی او 1976 میں بنائی گئی۔یہ تنظیم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں کمیونیکیشن کیلئے بنائی گئی۔ 2005زلزلے تک آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس سی او کام کرتی رہی۔2005 کے بعد پرائیویٹ موبائل آپریٹرز کو اجازت دی گئی۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ کمیونیکیشن کا نظام پبلک سیکٹر کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہاں وزیراعظم کی کال ٹیپ ہو جاتی ہے۔ کل اگر کوئی اور وزیراعظم ہوگا تو اس کی کال بھی ٹیپ ہوگی۔پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اکانومی بیس ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) پر بھی ان کیمرہ بریفنگ طلب کرلی۔یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 سالوں میں 115 بلین روپے جمع کر چکے ہیں۔2006 سے 2018 تک 50 بلین کے معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے بریفنگ کے دوران چئیرمین پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔اجارہ داری بالکل نہیں ہونی چاہئے سیلولر کمپنیوں کیلئے کھلی بڈنگ ہونی چاہئے۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز میں میرے موبائل پر نیٹ ورک کام نہیں کرتا اپنی سروسز کو بہتر بنائیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان اوردیہات میں نیٹ ورک کے مسائل ہیں ،کوریج کم کیوں ہیں چئیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور دیگر مسائل کے باعث کوریج کم ہے جس پر چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں بلوچستان سب سے محفوظ ترین علاقہ بن چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہماری توجہ فورجی پر ہے۔چیلنجز کے باوجود سبسکرائبر گروتھ 32 فیصد رہی ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر ایف بی آر کے ساتھ مسائل ہیں تو ہمیں بتائیں ،ہم ان سے پوچھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2 سالوں میں 114 فیصد ڈیٹا کوریج بڑھی ہے ، جس کی وجہ سے نیٹ ورک پر بھی پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔48 ہزار ٹاور لگا چکے ہیں-انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں عوام کیلئے سہولت اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے لوکل مینیفیکچرنگ کو پروموٹ کرنا ہوگا۔میٹنگ کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی نے ملک کیلئے خدمات پر تمام سیلولر کمپنیز کے نمائندوں اور آئی ٹی منسٹری کے کام کو سراہا۔چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کے معاملے پر اگلی میٹنگ میں ایف بی آر سے بھی بریفنگ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے ..
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم ..
یوم پاکستان پریڈ ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فیض آباد دفتر 20 سے 24 مارچ تک بند رہے گا
جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس صداقت علی نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، شیخ رشید احمد
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین ..
ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
سینیٹ الیکشن؛ ذلفی بخاری اور مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 7.478 ارب ڈالر سے متجاوز
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں نمایاں اضافہ