اسلام آباد،تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروش کا منشیات فروشی کرنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ

ایس ایس پی آپریشنز کانوٹس ،منشیات فروش کی فوری گرفتاری حکم ،پولیس ٹیم نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروش کا منشیات فروشی کرنے کی ویڈیو وائرل کے معاملہ پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروش کی فوری گرفتاری حکم دیا جس پر ایس پی رورل زون نوشیروان علی کی زیر نگرانی تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے ملزم منشیات فروش جنید ولد محمد ناظم محلہ حکمداد راولپنڈی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جارہا ہے اور اسلام آباد پولیس نے اس ناسور کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، یہ ایسی لعنت ہے جو ہماری نسل کے مستقبل کو تباہ کررہی ہے ایسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں اس سلسلہ میں بڑا آپریشن کررہی ہیں، ہم ان شہریوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس فریضہ میں اپنی پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں