ٹ* وفاقی دارالحکومت میں نور مقدم طرز پر ایک اور خاتون بے دردی سے قتل

×ملزم نے رہائشی پلاٹ میں دفن کردیا، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم خرم شہزاد کو بھی گرفتار کرلیا،نعش بھی برآمد

اتوار 1 اگست 2021 19:50

ٹ* وفاقی دارالحکومت میں نور مقدم طرز پر ایک اور خاتون بے دردی سے قتل
ٴْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) وفاقی دارالحکومت میں ایک اور نور مقدم طرز پر خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے ملزم نے رہائشی پلاٹ میں دفن کردیا ۔اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم خرم شہزاد کو بھی گرفتار کرلیا اور اس کی شناخت پر اسلام آباد کے نواحی علاقے شریف آباد سے نجمہ نامی خاتون کی مسخ شدہ لاش بھی برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف ایٹ کے پوش سیکٹر میں مارچ 2021 کو خرم شہزاد نے نجمہ نامی خاتون کو بے رحمی سے قتل کرکے اسے اپنی گاڑی میں ڈالا اور شریف آباد میں لے کر لاش دفن کردی لڑکی کے ورثاء کی طرف سے تھانہ مارگلہ میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا لیکن ملزم نے گرفتاری کے بعد تمام راز اگل دیئے ۔ابتدائی تفتیش میں ملزم کا کہنا ہے کہ نجمہ سے میری دوستی تھی اور میری بات نہ ماننے پر میں نے اس کو قتل کردیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ گلا دبا کر مارا گیا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں