نیب دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،فیصل کریم کنڈی

نیب کا ڈرامہ اسٹوڈیو بند کرکے قومی سرمایہ بچایا جائے،ترجمان پیپلز پارٹی

منگل 3 اگست 2021 00:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے نیب کے خلاف برطانوی عدالت کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جرمانے کی رقم براڈ شیٹ سے معاہدہ کر نے والوں سے وصول کی جائے ، چیئرمین نیب اور مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پارلیمان کو بتایا جائے نیب کے افسران کے غیر دوروں پر کتنے اخراجات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ نیب نے ملکی اور غیر ملکی وکلا کو کتنی فیس دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ڈرامہ اسٹوڈیو بند کرکے قومی سرمایہ بچایا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں