پاکستان ایٹمی ملک ، اس کا نہ صرف خطے بلکہ عالم اسلام میں ایک اہم مقام ہے، فرخ حبیب

سی پیک بھارت کو کھٹکٹتاہے، بہتری اور ترقی کے ہر منصوبے میں ملک دشمن قوتیں روٹے اٹکارہی ہیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات کا خطاب

منگل 3 اگست 2021 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اس کا نہ صرف خطے بلکہ عالم اسلام میں ایک اہم مقام ہے،سی پیک بھارت کو کھٹکٹتاہے، پاکستان کی بہتری اور ترقی کے ہر منصوبے میں ملک دشمن قوتیں روٹے اٹکارہی ہیں، انھیں ملکر ناکام بنانا ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں پر امن سیاسی مفاہمت کے لئے کردار جاری رکھا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امن کو موقع ملے، پاکستان کسی جنگ یا انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

وہ منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں مختلف مسالک کے درمیان روبط حوالے کے لئے فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام نظریاتی کونسل بین المسالک اتحاد اور روابط مضبوط کرنے، دینی معاملات اور جڑے معاشرتی پہلوؤں پر پوری قوم کی راہنمائی کرنے کے لئے اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

قومی سطح پر حکومت اور عوام کو ایک بہترین راہنمائی اسلامی نظریاتی کونسل سے مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام لوگوں ک آزادی رائے کا حق دیتا ہے، اس کے ساتھ ہمارے کچھ پیرامیٹرز بھی موجود ہیں،ان پر عمل درآمد ذمہ داری کا پہلو ہے، ہمیشہ بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ان پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں جو فالٹ لائینز ہیں اس سے ہمارے دشمن کو فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یورپین ڈس انفولیب کے تحت معلوم ہوا کہ بھارت مختلف ویب سائیٹس، سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کر رہا تھا،آج کا دور انفارمیشن کا دور ہے،وار آف اپینن، ففتھ جنریشن تھے، آج کا دور ففتھ جنریشن وارآف اپینن ہے، اس میں وہ علماء جن کا تمام مسالک سے تعلق ہے ان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، علمائ ممبر، محراب،دینی اور معاشرتی سطح پر عوام سے رابطہ رہتا ہے،لوگ مختلف عوامل اور مسائل پر راہنمائی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر اگر انفرادی سطح پر ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے جو وائرل ہوجاتی ہے اور اس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے، سوچ اور فکر کا وہ معیار نہیں ہے کہ وہ غور و فکر کرسکتے ہو وہ ایسے ہی اس کو آگے بڑھاتے ہیں اس سے معاشرے میں نفرت بڑھتی ہے اور فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتی ہے،حالیہ دنوں میں پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں مثبت کردار جاری رکھے، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں پر امن سیاسی مفاہمت کے لئے کردار جاری رکھا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امن کو موقع ملے، پاکستان کسی جنگ یا انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کی اپنی اہمیت ہے، پاک چین کی دوستی بہت گہری ہے،مشکل وقتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،انفراسٹرکچر، سماجی ترقی سمیت ہر شعبے میں چین کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے دشمن ملک بھارت کو کٹھکتا ہے، اتحاد اور مضبوطی کے ذریعے ہم نے انتشار کاگلہ دبانا ہے، ملک میں امن اور قومی سلامتی کے امور پر اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہے، کسی بھی ناسمجھ یا کم عقل کو موقع نہیں دینا کہ وہ سمجھتے یا نہ سمجتھے ہوئے دشمن کا آلہ کار بنے۔

انہوں ن کہا کہ ہمارے آپس کے اختلافات کو ملک دشمن قوتوں نے استعمال کرنے کی کوشش کی، جیسے پہلے ہم نے ناکام بنایا ایسے ہی آئندہ بھی ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے گذشتہ سال کورونا کے باوجود جی ڈی پی 4فیصد، ترسیلات زر 29ارب پاکستان آئیں، جولائی میں ہم نے اڑھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کیں ہیں، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا تو معاشی طور پر مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان پر 1800سے زائد علمائ ، مفتیان کرام کے دستخط ہیں،اسی سوچ اور عمل کو آگے لیکر چلناہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں