عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ،جمہوریت سے نفرت کرنیوالی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں،فیصل کریم کنڈی

آصف علی زرداری کو کوئی کٹھ پتلی چیلنج نہیں کرسکتا،ان خان نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اب حساب دینے کیلئے بھی تیار رہیں،رد عمل

بدھ 4 اگست 2021 00:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں، آصف علی زرداری کو کوئی کٹھ پتلی چیلنج نہیں کرسکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کو یہ یاد نہیں رہتا کہ کل انہوں نے کیا کھایا تھا۔

(جاری ہے)

کل تک تو وہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کی مارکیٹنگ کرتے رہے۔ خان صاحب بتانا فرمائیں گے کہ علیمہ خان نے کب اور کس بینک کے ذریعے پیسے بیرون ملک بھیجے تھے اور ان کے وسائل کیا تھی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی عالمی سیاست کے علم کا اندازہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملانے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ نیازی صاحب آپ کے 200معیشت کے ماہرین کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اب حساب دینے کے لئے بھی تیار رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں