اسلام آباد،بااثر افراد کا رات گئے سیکٹر ایف سکس میں بچیوں کے مدرسے پر دھاوا

طالبات ومعلمات کو زدوکوب اور ہراساں کیا،حملہ آور موبائل فون چھین کرفرار

بدھ 4 اگست 2021 00:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) بااثر افراد کا رات گئے سیکٹر ایف سکس میں بچیوں کے مدرسے پر دھاوا،طالبات ومعلمات کو زدوکوب اور ہراساں کیا،حملہ آور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف سکس تھری میں واقع بچیوں کے مدرسہ مہدتعلیم وتزکیہ للبنات میں رات گئے پندرہ سے بیس افراد دیواریں پھلانگ کر گھس آئے،بااثر افراد نے طالبات ومعلمات کو دھمکیاں دیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگے۔

مدرسہ مہد تعلیم وتزکیہ للبنات کی پرنسپل ام عبدلرب فوزیہ نے بتایاکہ ڈاکٹرعبداللہ خلیل نے جو ایک سرکاری ادارے کا ملازم بھی ہے اور خود کو سوشل ورکر بتاتا ہے رات گئے پندرہ سے بیس افراد کے گروہ کے ساتھ آیا اورمدرسے پر دھاوا بول دیا،وہ لوگ زبان سے افغانی یا پختون معلوم ہوتے تھے جو دیواریں پھلانگ کر بچیوں کے مدرسہ اور معلمہ کی رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے بچیوں کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں،ام عبدلرب فوزیہ نے بتایا حملہ آور وں نے انکا موبائل فون چھینا اور اس دوران انہیں زدکوب بھی کیا،طالبات نے پولیس ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 پر بار بار کال ملائی مگر پویس کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پرنسپل ام عبدالرب فوزیہ نے الزام لگایا کہ اس گروہ کی سرپرستی شاہد منہاس جو پہلے سے پولیس کو مطلوب ہے اورعبداللہ خلیل لوگ کر رہے ہیں،شاہد منہا س فرار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں