اسلا م آبادکے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں میاں بیوی قتل

بدھ 4 اگست 2021 00:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔ قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولوں کی شناخت شاہد رحمن اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے گھر میں قتل کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں