قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کرونا ایس او پیز جاری کر دیئے

ٓ حاضری پچاس فیصد ،گھر سے کام کرنے والے ملازمین الیکٹرانک کمیونیکیشن کے لئے دستیاب ہوںگے نو اگست کے بعد ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریشن معطل رہے گا ، آفس آرڈر

بدھ 4 اگست 2021 00:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) کرونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر سختی کردی گئی ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کرونا ایس او پیز جاری کر دیئے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے ایس او پیز پر مشتمل آفس آرڈر جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

آفس آرڈر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حاضری پچاس فیصد کر دی۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین الیکٹرانک کمیونیکیشن کے لئے دستیاب ہوں۔ نو اگست کے بعد ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریشن معطل رہے گا۔ انتظامیہ ہفتے میںدو مرتبہ کرونا ڈس انفنکشن کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں