کرونا کی شدید صورتحال، تمام صوبوں کا تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق

بدھ 4 اگست 2021 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) کرونا کی شدید ترین چوتھی لہر کے باوجود تمام صوبوں نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز کو سختی سے یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ نے متاثرہ اضلاع میں سکول بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں