زراعت کے شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں ،پیداوار بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنا لوجی کا سہارا لے رہے ہیں،وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ

کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ کرنے کیلئے بہتر بیج بر آمد کریں گے، خوردنی تیل میں خود کفیل ہونے کیلئے اقدامات لئے جا رہے ہیں ،فخر امام کی پریس کانفرنس

بدھ 4 اگست 2021 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں ،پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنا لوجی کا سہارا لے رہے ہیں،کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ کرنے کیلئے بہتر بیج بر آمد کریں گے، خوردنی تیل میں خود کفیل ہونے کیلئے اقدامات لئے جا رہے ہیں ۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام نے کہا کہ ہم زراعت کے شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں ،کپاس کی پیداوار گزشتہ سالو ں اور اس سال کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم عمران خان زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کا سہارا لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کے بیچ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کوالٹی کنٹرول نظام لا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاٹن پرائس کمیٹی تشکیل دی ہے جو کپاس کی قیمت کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ کرنے کے لیے بہتر بیج بر آمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک من کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو حکومت معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل میں خود کفیل ہونے کیلئے اقدامات لئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی شاندار پیداوا رہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں