بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ، فرخ حبیب

کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا،آئی سی سی کو بھارت کے رویئے کا نوٹس لینا چاہئے، وزیر مملکت کا مظفرآباد ٹائیگرز کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب

بدھ 4 اگست 2021 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ،کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا،آئی سی سی کو بھارت کے رویئے کا نوٹس لینا چاہئے ۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیر ینوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پریمیر لیگ سے خوفزدہ ہے،بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ، آئی سی سی کو بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کو کامیاب کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں