رنگ روڈ سکینڈل ،تحقیقاتی ٹیم نے مرکزی ملزم وسیم تابش اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 4 اگست 2021 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم وسیم تابش اور اسکے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات نجی ھاوسنگ سوساٹیز اور ھاوسنگ سکیمز سے طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقرر کی تھی جس نے تحقیقات کے دائرہ کو آگے بڑھاتے ہوئے رنگ روڈ سے ملحقہ تمام ھاوسنگ اسکیمز اور سوساسٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث ملزمان وسیم تابش صایمہ وسیم مدیحہ وسیم مویض علی تابش لالہ رخ کرن نہیا گل وسیم محمد ابراہیم تابش اور آمنہ فاضل کے نام پر موجود تمام منقولہ و غیر منقولہ پراپرٹی کی تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ اس مقدمہ کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے ۔

واضح رہے کہ اس کیس کی ایک ملزمہ اور وسیم تابش کی بہو آمنہ افضل پہلے ہی فرار ہو کر لندن پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں