عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھارتی سازشوں کوبے نقاب کیا،بھارت کے 40 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،مراد سعید

پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار دا کیا،بہتر پا لیسیوں کے باعث کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، پاکستان میں سیاحت سمیت معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے،وزیر مواصلات کا شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب

بدھ 4 اگست 2021 23:16

عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھارتی سازشوں کوبے نقاب کیا،بھارت کے 40 بینک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھارت کی سازشوں کوبے نقاب کیا،بھارت کے 40 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار دا کیا،بہتر پا لیسیوں کے باعث کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، پاکستان میں سیاحت سمیت معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھارت کی سازشوں کوبے نقاب کیا ہے، بھارت کے 40بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ہم نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو گرفتار کیا ،ڈس انفولیب رپورٹ سے واضح ہوا پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے 83افسراور جوان شہید ہوئے ،پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار دا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پا لیسیوں کی وجہ سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، پاکستان میں سیاحت سمیت معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments