سی ڈی اے ریفرنڈم مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے میدان مارلیا ،چوہدری محمد یٰسین نے 6427ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے میدان مار لیا ،ریفرنڈم میں چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے 6427ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان پھول نے 3863ووٹ حاصل کیے ،جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا ،مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ،انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولے کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے اور اب انشاء ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے اور انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں پلاٹوںکی قرعہ اندازی کروائی جائے گی اس ریفرنڈم میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سی ڈی اے لیبریونین امان اللہ گرو پ نی23ووٹ لیے ہیں جبکہ سی ڈی اے سٹاف یونین نے 35ووٹ لے کر امان اللہ گروپ کا مکمل صفایا کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں