الیکشن کمیشن کی سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اثاثہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے ،سیکشن 137 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین و ممبران کے نام یکم جنوری 2022 کو پریس ریلیز کے ذریعہ میڈیا کو جاری کیے جائیں گے۔

15 جنوری 2022 تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت 16 جنوری، 2022 کو معطل کر دی جائے گی۔ مذکورہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ و صوبائی دفاتر، قومی و صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ ، سینیٹ سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں