افغانستان کے اندر ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، فیلپو گرانڈی

افغانستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک کو نقل و حرکت کا امکان نہیں ،پاکستان اپنی سلامتی بارے محتاط ہے،پاکستانی حکام سرحدوں پر غیرقانونی و پاسپورٹ بغیر افغان باشندوں کو اجازت نہیں دے رہا،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، افغانستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک کو نقل و حرکت کا امکان نہیں ،پاکستان اپنی سلامتی بارے محتاط ہے،پاکستانی حکام سرحدوں پر غیرقانونی و پاسپورٹ بغیر افغان باشندوں کو اجازت نہیں دے رہا۔

جمعہ کویہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تین روز قیام کرکے حالات کا جائزہ لیا،پاکستان میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ،یواین ایش سی آر اور پاکستان کا گزشتہ چار دہائیوں سے تعلق ہے،پاکستان یو این ایچ سی کے لئے اہم ملک ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل طالبان کی افغان عبوری حکومت سے رابطے میں ہے،افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،میری طالبان کے متعدد وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں مزار شریف سمیت دیگر علاقوں میں حالات کا جائزہ لیا، طالبان نے سیکیورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانیاں کروائیں وہاں پر خوراک ادویات اور چھت کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پانچ لاکھ افغانی بے گھر ہوچکے ہیں ،اقوام متحدہ نے افغانستان نہیں چھوڑا بلکہ وہیں پر موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ یواین مقامی اور غیر ملکی سٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے یواین مشن میں مزید توسیع کی گئی ہے،طالبان کو ملک چلانے کے لئے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا چیلنج درپیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاحال افغان مہاجرین کسی دوسرے ملک نہیں جارہے،افغانستان میں بے گھر ہونے والے افراد قیام کریں گے ،کسی پڑوسی ملک ہجرت نہیں کریں گے، اگر خانہ جنگی شروع ہوئی تو پھر حالات مختلف ہوں گے،دیکھنا طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں،طالبان رہنماؤں کے ساتھ ان اہم موضوعات پر بات چیت ہے، اب افغانستان کو بچا کر پورے خطے کو بدامنی اور غیر مستحکم ہونے سے بچانا ہے،افغان عوام کے تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،طورخم اور چمن بارڈر ز سے افغانستان کو تجارت اور امداد اشیا کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک کو نول و حرکت کا امکان نہیں،پاکستان اپنی سلامتی بارے محتاط ہے، پاکستانی حکام سرحدوں پر غیرقانونی و پاسپورٹ بغیر افغان باشندوں کو اجازت نہیں دے رہا،سردی کی شدت سے بے گھر افراد کے لئے مسائل بڑھیں گی.دنیا افغانستان کو تباہ نہیں چھوڑی گی امید ہے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک افغان باشندوں سے تعاون کریں گے،افغان عوام ملک کے اندر بے گھر ہوئے ہیںیو این ایچ سی آر تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں