بحریہ ٹائون کا اے اے اے ایسوسی ایٹس کے تعاون سے فیٹف قواعد و ضوابط کے بارے میں آگا ہی سیمینار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بحریہ ٹائون نے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے تعاون سے راولپنڈی میں ایف اے ٹی ایف کے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد فیٹف بحرانوں کے دوران تعمیراتی صنعت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنا ، قواعد و ضوابط کے حوالے سے سٹیٹ بلڈرز کی مدد کرنا تھا ۔

قوی امید ہے کہ سٹیٹ بلڈرز اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل)اور انسداد دہشت گردی فنانسنگ(سی ایف ٹی)قوانین اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرتے رہیں گے۔منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے غیر مالیاتی کاروبار اور پیشوں کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ضروریات کو پورا کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان جون 2018سے انسداد دہشت گردی فنانسنگ ، اینٹی منی لانڈرنگ اور پھیلا فنانسنگ قوانین میں اسٹریٹجک خامیوں کے باعث ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر نا ن فنا نشل بزنس اینڈ پر وفیشن ناصر احمد اورظفر اقبال نے رئیل سٹیٹ ایسوسی ایشنز کے ممبران کو ڈی این ایف بی پی کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کی ضروریات سے آگاہ کیا اور منی لانڈرنگ اور فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے حکومت اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔چیئرمین فیڈریشن آف ری ٹیلرز پاکستان مسرت اعجاز خان اور صدر سردار طاہرنے سیمینار میں شرکت کر نیوالے بلڈرز کو قواعد وضوابط کے بارے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔ سیمینار میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں کے مختلف سٹیٹ بلڈرز نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں