ملک بھر میںکورونا وبا سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے

ملک میں 2512افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، این سی او سی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2512 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 63 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 5117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں