غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے خلاف شکنجہ مزید سخت
حکومت کا گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس میں ریلیف کا فیصلہ
ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:12
(جاری ہے)
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔پہلے نوٹیفکیشن1222(I)/2021 میں بتایا گیا ہے کہ 12 جون 2013 کو جاری کئے جانیو الے ایس آر نمبری 509(I)/2013 کی جگہ اب اس نئے ایس آر او کے مطابق ٹیکس لاگو ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف بی ا?ر حکام نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ دونوں نوٹیفکیشن کے بنیادی مقاصد ڈاکیومنٹیشن کو فروغ دے کر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے اور گھی و ککنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین کے بجلی و گیس کے استعمال پر سترہ فیصد اضافی سیلز ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ کمرشل صارفین پر پانچ فیصد تا سترہ فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ و ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پییر لسٹ میں نہ شامل کمرشل صارفین کے دس ہزار روپے ماہانہ تک بجلی و گیس کے بلوں پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،دس ہزار ایک روپے سے 20ہزار روپے ماہانہ بجلی و گیس کے بلوں پر7 فیصد،20 ہزار ایک روپے سے 30ہزار روپے ماہانہ بجلی و گیس کے بلوں پردس فیصد،30 ہزار ایک روپے سے 40ہزار روپے ماہانہ بجلی و گیس کے بلوں پر12 فیصد،40 ہزار ایک روپے سے 50ہزار روپے ماہانہ بجلی و گیس کے بلوں پر15 فیصد، پچاس ہزار ایک روپے ماہانہ سے زائد کے بجلی و گیس کے کمرشل بلوں پر17 فیصد اضافی ٹیکس لاگو ہوگا۔اس حوالے سے ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی و کمرشل صارفین کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن بڑھے گی اور ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں کمرشل و صنعتی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگاجس سے ٹیکس ریونیو بڑھے گا۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفکیشن نمبری 1223(I)/2013 میں بتایا گیا ہے کہ9 جولائی2013 کو جاری کردہ ایس آر او نمبری 648(I)/2013 میں ترمیم کرتے ہوئے مزید دو شعبوں کو شامل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے اسٹیل سیکٹر کی مصنوعات کی سپلائی پر عائد ایک فیصد ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ اسی طرح ککنگ آئل اور گھی سمیت کھانے کے تیل کی سپلائیز پر بھی ایک فیصد اضافی ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گھی ، کھانے کے تیل سمیت اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد،نیوٹریشن انٹرنیشنل کا کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو ہائی ..
حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ..
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
سپیکر بلوچستان اسمبلی بحال، پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
وفاقی وزیر صنعت و پیداوارنے یوریا کھاددرآمد کرنے کی سفارش کر دی
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ