اسلام آباد انتظامیہ کی ایس او پیز اورناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں، 6دکانیں ،3 ریسٹورنٹس سیل

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:27

اسلام آباد۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز اورناجائز منافع خوری پر 6دکانوں اور3 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا  جبکہ9 افراد کو گرفتار اورخلاف ورزی  کرنے والوں پر35ہزارروپے کے جرمانے کیے ہیں۔  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں نےمجموعی طور پر391انسپکشنزکیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ایس او پیز، ناجائز منافع خوری اور ٹرانسپورٹس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6دکانوں ، 3 ریستورانوں کو سیل کردیا  ہے اور9افراد کو گرفتار کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو35ہزارروپے کے جرمانے  بھی کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 104 دکانوں کا معائنہ،4 دکانوں کو سیل کیا اور4ہزار500 روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے12میرج اور شادی ہالوں کو چیک کیا ، انتظامیہ نے37 ریسٹورنٹس کو چیک کرکے 3ریستورانوں کو سیل کردیا گیا ہےاور ریسٹورنٹس کو 3ہزار500 روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں اور 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر86انسپکشنز کیں  ، 2 دکانوں کو سیل اور 2افراد کو گرفتار کرلیا اور خلاف ورزی پر 8ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 دکانوں کا معائنہ کیا، خلاف ورزی پرایک ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔  انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے50گاڑیوں کو چیک کیااور45گاڑیوں کو چالان کیا گیا اورگاڑیوں کو18 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ہیں  اور3گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیاہے۔ انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےپلاسٹک بیگز  کی 46  دکانوں کامعائنہ کیا اور1کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کر  لئے    ہیں۔ انتظامیہ نے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران 8  ایریاز کا معائنہ کیا اور4 بھکاریوں کو گرفتارکیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں